گر ے لسٹ :پاکستان نے فیٹف اجلاس کیلئے پلان بی تشکیل دیدیا

گر ے لسٹ :پاکستان نے فیٹف اجلاس کیلئے پلان بی تشکیل دیدیا
گر ے لسٹ :پاکستان نے فیٹف اجلاس کیلئے پلان بی تشکیل دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی فہرست میں برقرار رکھنے یا نکالنے سے متعلق اہم فیصلے کیلئے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں13سے 18اکتوبر کے دوران ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف)کے سالانہ اجلاس (پلینری سیشن) کیلئے پاکستان نے پلان بی تشکیل دیدیا۔ پاکستان گرے لسٹ میں برقرار رکھے جانے کی صورت میں 40میں سے باقی 27 سفارشات پر عمل درآمد جون2020تک کرنے کی فیٹف سے درخواست کر ے گا۔اس ضمن میں 10سفارشات پر عمل درآمد فروری2020تک اور بقیہ 17 سفارشات پر عمل درآمد جون 2020تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن فیٹف سے مانگی جائے گی۔حکام نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ فیٹف کے پلینری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ 15 اور16اکتوبر کو ہوجائے گا۔پاکستان فیٹف کا رکن نہ ہونے کے سبب اس اہم ترین اجلاس میں شریک نہیں ہوگا تاہم اس اجلاس میں شریک34 رکن ممالک کے نمائندوں سے حمایت کے حصول کیلئے وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد 13 اکتوبرکو پیرس پہنچ جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ چین، ملائشیا اور ترکی کی حمایت پاکستان کودستیاب ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔ 16اکتوبر کی شام پاکستان کوفیٹف کے فیصلہ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔