پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں پر ڈالرز کی بارش کر دی گئی

پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں پر ڈالرز کی بارش کر دی گئی
پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں پر ڈالرز کی بارش کر دی گئی

  


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکن کھلاڑیوں پر ڈالرز کی بارش کر دی گئی ہے جبکہ متبادل کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے 10 سینئر کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کے ٹی 20 کپتان داسون شناکا نے عبوری ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے، ون ڈے کپتان لاہیرو تھریمانے، چیف سلیکٹر و منیجر اشانتھا ڈی میل کے ہمراہ بورڈ کے صدر شامی سلوا کو ٹرافی پیش کی جبکہ اس موقع پر ٹیم کیلئے انعامات کا بھی بتایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 45 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے جو سب میں برابر تقسیم ہوں گے جبکہ متبادل کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے پاکستان جانے سے انکار کرنے والے 10سینئر کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات چیک کرنے کیلئے میں خود پاکستان گیا تھا، سینئرز کی جانب سے انکار کے بعد کھلاڑیوں کو قائل کرنا آسان نہیں تھا تاہم اس بات کی بہت خوشی ہے کہ جنہیں موقع ملا انہوں نے اپنی افادیت ثابت کردی۔

مزید : کھیل


loading...