آزادی مارچ،ن لیگ کی جانب سے ریلی کی قیادت کون کرے گا،تفصیلات سامنے آگئیں

آزادی مارچ،ن لیگ کی جانب سے ریلی کی قیادت کون کرے گا،تفصیلات سامنے آگئیں
آزادی مارچ،ن لیگ کی جانب سے ریلی کی قیادت کون کرے گا،تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلہ کیا ہے کہ شہبازشریف کم درد کے باعث لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ احسن اقبال اور دیگر سینئر قائدین آزادی مارچ میں شرکت کریں گے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاﺅن میں پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب،احسن اقبال اور دیگر شریک ہیں، اجلاس میں صدر ن لیگ شہبازشریف نے پارٹی قائد میاں نواز شریف کاخط پڑھ کر سنایا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہبازشریف کمر درد کے باعث آزادی مارچ میں شرکت نہیں کریں گے تاہم وہ لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ احسن اقبال اور دیگر سینئر رہنما آزادی مارچ میں شرکت کریں گے ۔