پی ایس ایل فرنچائزز اور بورڈ کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ حل ہو گیا، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

پی ایس ایل فرنچائزز اور بورڈ کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ حل ہو گیا، پاکستانیوں ...
پی ایس ایل فرنچائزز اور بورڈ کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ حل ہو گیا، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز نے مالی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بینک گارنٹی جبکہ 4دیگر ٹیموں نے بعد کی تاریخوں والے چیک مقررہ تاریخ تک بورڈ کے پاس جمع کرا دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز میں سب سے بڑا تنازع بینک گارنٹی کا ہی تھا، قوانین کے تحت ہر ایڈیشن سے 6ماہ قبل ٹیموں کو مکمل فیس کے مساوی رقم کی بینک گارنٹی جمع کرانا ہوتی ہے، البتہ ٹیم مالکان اس کیلئے تیار نہ تھے جس پر گزشتہ دنوں بورڈ نے 10 روزکی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی، معاملہ میڈیا میں آنے پر حکام کے روئیے میں لچک آئی اور گورننگ کونسل میٹنگ میں تنازع کو حل کر لیا گیا۔

پی سی بی نے فرنچائزز کو اختیار دیا کہ وہ چاہیں تو بعد کی تاریخوں کا چیک دے دیں اور اس کیساتھ ہی ادائیگی کیلئے 10 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا تھا،ذرائع نے بتایا کہ بیشتر فرنچائزز نے بورڈ کی شرط پوری کردی ہے، اسلام آباد یونائٹیڈ نے بینک گارنٹی ہی جمع کرا دی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے بھی چیک بورڈ کو بھیج دئیے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...