ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر کتنی کمی ہوئی ؟ جانئے

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر کتنی کمی ہوئی ؟ جانئے
ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر کتنی کمی ہوئی ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 47 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کمی واقع ہوئی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت 47 پیسے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر کاروبار کے آخری روز 156 روپے 6 پیسے پر بند ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی اور 156 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا۔
اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 442 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ،سٹاک ایکس چینج کاانڈیکس 4.4 فیصدبڑھ گیا ،100 انڈیکس 34 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پربندہوا،حصص کی مالیت میں 218 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں نے 41 لاکھ ڈالرمالیت کے حصص فروخت کیے۔

مزید :

بزنس -