”نیشنل ٹی 20 کپ جونیئرز کیلئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیدیا

”نیشنل ٹی 20 کپ جونیئرز کیلئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے ...
”نیشنل ٹی 20 کپ جونیئرز کیلئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیدیا

  


فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں جونیئرز کھلاڑیوں کے پاس سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں شریک چھ ٹیموں میں کچھ تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور کچھ جونیئر کھلاڑی شامل ہیں جن کیلئے بہت اچھا موقع ہے کہ وہ تجربہ کار کھلاڑیوں سے سیکھیں۔

ان کا کہنا تھا تمام ٹیموں میں سہیل تنویر اور احمد شہزاد سمیت کئی تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں جن سے جونیئر بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، جو لڑکے کھیل رہے ہیں ان کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ یہ سیکھیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کیسے پرفارم کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی 20 کپ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے اور یہ بہت اچھی بات ہے کہ اس کا انعقاد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے ڈرافٹ سے بھی پہلے ہو رہا ہے، فرنچائزز اس ٹورنامنٹ کو دیکھیں اور پھر پی ایس ایل میں کھلاڑی منتخب کریں۔

مزید : کھیل


loading...