کیا شہبازشریف ن لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

کیا شہبازشریف ن لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی
کیا شہبازشریف ن لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کچھ دیر قبل میڈیا میں خبر آئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مار چ سے متعلق ن لیگ جو ریلی نکالے گی اس کی لاہور میں قیادت شہبازشریف کریں گے تاہم کمر درد کے باعث وہ لاہور تک ہی محدود رہیں گے لیکن آگے کے سفر میں قیادت کے فرائض احسن اقبال سمیت دیگر قائدین کے سپرد ہوں گے ۔
مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق میڈیا میں یہ خبریں بھی زیر گردش رہیں کہ شہبازشریف اس کیلئے راضی نہیں تھے لیکن نوازشریف نے آزادی مارچ اور دھرنے کی کھلم کھلا حمایت کا اعلان کیا اور اس معاملے پر دونوں بھائیوں کی رائے مختلف ہے جس کی بنیاد پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ تاہم اب سینئر صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے ٹویٹر پر ایسا سوال جاری کر دیا ہے جس نے صارفین کو شکوک وشبہات میں ڈال دیاہے ۔
سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” کیا شہبازشریف پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سے صحت کے مسائل کے باعث استعفیٰ دے رہے ہیں ؟ “ ۔ نجم سیٹھی نے اپنے بیان کے آگے سوالیہ نشان لگا کر صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیاہے جس پر سوالوں کی بوچھاڑ شروع ہو گئی ہے ۔


عدنان رسول نامی ایک ٹویٹر صارف نے نجم سیٹھی کو ریپلائی کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے امید ہے کہ وہ استعفیٰ دے دیں گے اور ”اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے پر اپنی توانائیاں مرکوز کرنے کے لئے لمبا وقفہ اختیار کریں گے۔“


ابرار حسین کا کہناتھا کہ ” سیٹھی صاحب آپ کی چڑیا غلط خبر نہیں دے سکتی ، صحت کے علاوہ بھی کچھ دال میں کالا کالا ہے ۔؟“


خواجہ عاصم ایوب نے کہا کہ ” کس نے کہا ہے ؟ اگر یہ معاملہ ہے تو پہلے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں ۔“

حافظ محمد نوید نے کہا کہ ’’ کیا آپ یہ خبر دے رہے ہیں؟‘‘

مزید :

قومی -