سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم نے کیا فاش غلطیاں کیں، مصباح کی تعیناتی غلطی کیوں ہے؟ عامر سہیل بھی میدان میں آ گئے

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم نے کیا فاش غلطیاں کیں، مصباح کی ...
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم نے کیا فاش غلطیاں کیں، مصباح کی تعیناتی غلطی کیوں ہے؟ عامر سہیل بھی میدان میں آ گئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے فاش غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگت لیا، مصباح کو دہری ذمہ داری سونپنا بہت بڑی غلطی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر سہیل نے اپنے کالم میں لکھا کہ احمد شہزاد اور عمراکمل کو کم بیک کروانے کا موزوں وقت نہیں تھا کیونکہ ٹی 20 میچ میں بیٹسمین ایک گیند ضائع ہونے پر ہی دباؤ میں آجاتا ہے، اس فارمیٹ میں کم بیک نہیں کروائے جاتے، سیریز تو ہار ہی گئے تھے، ان کو تیسرا موقع بھی دیدیتے، پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ بھی غلط تھا،ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو دہری ذمہ داریاں سونپ کر بہت بڑی غلطی کی ہے، ایک ایسا شخص جس کو کوچنگ کا کوئی تجربہ ہی نہیں اس کو ساتھ دوسرا عہدہ بھی سونپ دینا کہاں کی دانشمندی ہے، اگر کھلاڑی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ کوچ سے ہی رابطہ کرتا ہے، یہی کوچ سلیکٹر بھی ہو جو اس کو ڈراپ کرسکتا ہے تو کھلاڑی ہچکچاہٹ کا شکار ہوگا، پی سی بی نے جو سنگین غلطی کی ہے، اس کے منفی نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

مزید : کھیل


loading...