بھارت کے سنجو سیمسن نے پاکستان کے عابد علی کا ریکارڈ توڑ دیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر بلے باز پاکستانی کرکٹر عابد علی کا سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عابد علی نے 2018ءکے نیشنل ون ڈے کپ میں اسلام آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور کی ٹیم کیخلاف 156 گیندوں پر 209 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔
سنجو سیمسن نے وجے ہزارے ٹرافی میں کیرالہ کی نمائندگی کرتے ہوئے گووا کی ٹیم کیخلاف 129 گیندوں پر 212 رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، انہوں نے اپنی اننگز میں10 چھکے اور 21 چوکے بھی لگائے۔
24 سالہ سنجو سیمسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں دو ٹی 20 سنچریز بھی بنا رکھی ہیںجبکہ سیمسن اور عابد علی کے علاوہ عمر اکمل واحد وکٹ کیپر بلے باز ہیں جنہوں نے 50 اوورز کے ڈومیسٹک میچ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔