شاہ محمود قریشی سے اختلافات کے حوالے سے جہانگیر ترین بھی کھل کر سامنے آگئے

شاہ محمود قریشی سے اختلافات کے حوالے سے جہانگیر ترین بھی کھل کر سامنے آگئے
شاہ محمود قریشی سے اختلافات کے حوالے سے جہانگیر ترین بھی کھل کر سامنے آگئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنماﺅں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلاف سب کے سامنے ہیں تاہم اب دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنے دل صاف کرنے کا اقرار کرلیا ہے ۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے اختلافات ختم کرنے کی بات کی تو آج جہانگیر ترین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سب اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔انہوںنے کہا حج پر جانے سے پہلے شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی، ہم دونوں بہت گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے تھے، شاہ محمود قریشی اور میرا دل مکمل طور پر صاف ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے بھی کہا تھا کہ حج پر جانے سے پہلے جہانگیر ترین سے ملاقات میں کہا تھا کہ میرا دل صاف ہے ۔

مزید : قومی


loading...