لوئر دیر سے پاکستان کی پہلی جیٹ فائٹر پائلٹ خاتون کی ائیر فورس میں شمولیت

لوئر دیر سے پاکستان کی پہلی جیٹ فائٹر پائلٹ خاتون کی ائیر فورس میں شمولیت
لوئر دیر سے پاکستان کی پہلی جیٹ فائٹر پائلٹ خاتون کی ائیر فورس میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوئر دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پاکستان ائیرفورس میں بطور جیٹ فائٹر پائلٹ منتخب ہوئی ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے تمام خواتین کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اس خوش قسمت بیٹی کا نام کائنات جنید والد احمد جنید ہے۔ کائنات جنید لوئر دیر کے علاقے بلامبٹ میں رہائش پذیر ہیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز سے گفتگو میں کائنات جنید نے بتایا کہ وہ پاکستان کی بیٹی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار سے انتہائی متاثر ہیں۔ کائنات جنید کے والد بھی لوئر دیر کے واحد جیٹ فائٹر پائلٹ تھے ۔

مزید :

قومی -