ن لیگ میں دو دھڑے بن گئے ، سینئر رہنماﺅں کی مشاورتی اجلاس میں عدم شرکت، پرویز رشید نے تصدیق کردی

ن لیگ میں دو دھڑے بن گئے ، سینئر رہنماﺅں کی مشاورتی اجلاس میں عدم شرکت، پرویز ...
ن لیگ میں دو دھڑے بن گئے ، سینئر رہنماﺅں کی مشاورتی اجلاس میں عدم شرکت، پرویز رشید نے تصدیق کردی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) مسلم لیگ ن دو ھڑوں میں میں تقسیم ہوگئی ، نواز شریف کے خط کے مندرجات سے آگاہ کرنے کے لئے بلائے گئے اہم مشاورتی اجلاس میں پرویز رشید اور متعدد سینئر لیگی رہنما شریک نہیں ہوئے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں متعدد سینئر لیگی رہنماوں نے شرکت نہیں کی، سینئر رہنما راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، جاوید لطیف اور محمد زبیر مشاورتی اجلاس سے غائب تھے ۔

اجلاس میں شریک نہ ہونے والے رہنما نو اکتوبر کے اجلاس میں شریک تھے ۔ پرویز رشید نے اجلاس میں شریک نہ ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی ۔ اس لئے مشاورتی اجلاس میں شریک نہیں ہوا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...