ن لیگ کا بیانیہ آمرانہ سوچ کا عکاس، جیل سے لکھے گئے خط کا حشر قطری خط جیسا ہوگا ، مشیر اطلاعات

ن لیگ کا بیانیہ آمرانہ سوچ کا عکاس، جیل سے لکھے گئے خط کا حشر قطری خط جیسا ...
ن لیگ کا بیانیہ آمرانہ سوچ کا عکاس، جیل سے لکھے گئے خط کا حشر قطری خط جیسا ہوگا ، مشیر اطلاعات

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جیل سے لکھے گئے خط کا حشر بھی قطری خط جیسا ہوگا، ن لیگ کے بیانیے سے آمرانہ سوچ واضح ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے بیانیے سے آمرانہ سوچ واضح ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ موروثی سیاست کی سوچ رکھنے والی جماعت ہے ، جیل سے لکھے خط کا حشر بھی قطری خط جیسا ہوگا ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اور چلتی رہے گی۔تحریک انصاف کا دھرنا قانون کی بالادستی کے لئے تھا ۔ انہو ں نے کہا اپوزیشن ذاتی مفادات کے لئے شور مچارہی ہے ۔نواز شریف اور شہباز شریف کی سمت مختلف ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کونبیاد ی حقوق فراہم کرتی رہے گی ، مدارس کے بچوں کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ دنیا پاکستان کے ساتھ شراکت دار ی کرنا چاہتی ہے ، حکومت کی پالیسیوں سے سرمایہ داروں کا اعتماد بڑھا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...