بین سٹوکس نے نجی زندگی سے متعلق خبر شائع کرنے پر اخبار کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

بین سٹوکس نے نجی زندگی سے متعلق خبر شائع کرنے پر اخبار کیخلاف بڑا قدم اٹھانے ...
بین سٹوکس نے نجی زندگی سے متعلق خبر شائع کرنے پر اخبار کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے اپنی فیملی سے متعلق ماضی کی ایک سٹوری کو شائع کرنے پر انگلش اخبار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ اخبارنے گزشتہ ماہ ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا کہ بین سٹوکس کی پیدائش سے 3 برس قبل والدہ کے سابق پارٹنر نے ان کے سوتیلے بھائی اور بہن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔بین سٹوکس اور ان کی والدہ ڈیبورا نے المناک حادثے کو دوبارہ چھاپنے اور نجی زندگی میں مداخلت کرنے پر مذکورہ اخبار کیخلاف قانونی راستے اپنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...