فواد چودھری نے دھرنے کیخلاف حکومتی حکمت عملی سے متعلق وضاحت کردی

فواد چودھری نے دھرنے کیخلاف حکومتی حکمت عملی سے متعلق وضاحت کردی
فواد چودھری نے دھرنے کیخلاف حکومتی حکمت عملی سے متعلق وضاحت کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوا د چودھری نے کہاہے کہ دھرنے کے خلاف حکومت کی حکمت عملی ابھی نہیں بتائی جاسکتی ،ہماری خواہش ہے کہ تصادم نہ ہو۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف حکومت کی حکمت عملی ابھی نہیں بتائی جاسکتی ، ہماری خواہش ہے کہ تصادم نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن اصلاحات،کرپشن کیخلاف دھرنا دیا تھالیکن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں ہے ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مولانا کے دھرنے کے بیانیے کا ابھی کسی کو پتہ نہیں ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کاحق ہے لیکن مدارس کے بچوں کو استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی تصادم نہ ہو، پاکستان کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے ۔

مزید : قومی


loading...