پاکستان کے عدالتی عمل پر کسی بھی ناخوشگوار ریمارکس کومسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا پشاور میں افغان قونصلیٹ بند کرنے پر ردعمل

پاکستان کے عدالتی عمل پر کسی بھی ناخوشگوار ریمارکس کومسترد کرتے ہیں، ترجمان ...
پاکستان کے عدالتی عمل پر کسی بھی ناخوشگوار ریمارکس کومسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا پشاور میں افغان قونصلیٹ بند کرنے پر ردعمل

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ پشاور میں افغان قونصلیٹ بند کرنے کا اعلان افسوسناک ہے ،پاکستان کے عدالتی عمل پر کسی بھی ناخوشگوار ریمارکس کومسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پشاور میں افغان مارکیٹ سے متعلق افغان دفتر خار جہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پشاور مارکیٹ پر افغان دفتر خارجہ کا بیان افسوسنا ک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کا معاملہ گمراہ کن او ر تو مروڑ کر پیش کیا گیا ، یہ معاملہ ایک شہری اور افغانستا ن کے بینک کے درمیان ہے ، اس مقدمے کا فیصلہ شہری کے حق میں 1998میں ہواتھا ۔ پاکستان کے عدالتی عمل پر کسی بھی ناخوشگوار ریمارکس کومسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں افغان قونصلیٹ بند کرنے کا اعلان افسوسناک ہے ،امید ہے کہ معاملہ پر فور ی نظر ثانی کی جائیگی اور نجی کیس کو دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر کرنے کا سبب نہیں بننے دیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...