سی پیک منصوبے کو اہم کامیابی مل گئی،پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

سی پیک منصوبے کو اہم کامیابی مل گئی،پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
سی پیک منصوبے کو اہم کامیابی مل گئی،پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں وفد نے وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید سے ملاقات کی۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ کہ راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہر قسم کی رکاوٹ دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، سی پیک سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ چین، اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے۔ چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے مستقبل کی نسلیں مستفید ہوں گی۔ ملاقات میں فیصلہ کیاگیا کہ دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر 1270کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی اور یہ شاہراہیں گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک تعمیر کی جائیں گی۔

مزید : قومی


loading...