جاپان میں زلزلہ اورخوفناک طوفان ، کئی علاقوں میں سیلاب، نظام زندگی درہم برہم

جاپان میں زلزلہ اورخوفناک طوفان ، کئی علاقوں میں سیلاب، نظام زندگی درہم برہم
جاپان میں زلزلہ اورخوفناک طوفان ، کئی علاقوں میں سیلاب، نظام زندگی درہم برہم

  


ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپان میں 5.3شدت کے زلزلے اور جاپانی تاریخ کے طاقتور طوفان کے ٹکرانے سے کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیداہوگئی اور نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو جاپان میں 60 سال کے دوران آنے والے طاقتور ترین طوفان سے دارالحکومت ٹوکیو سمیت ملک بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے بعد سے 10 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوچکے ہیں، ستر لاکھ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت کی گئی اور جنوب مغربی ٹوکیو میں ٹرین سٹیشن تک پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق اور 60افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان کے باعث 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں مزید لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی جس میں اب توسیع کردی گئی۔طوفان کے سبب رگبی ورلڈکپ کے کچھ میچ اور فارمولا ون ریس بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

دی مرر کے مطابق یہ طوفان 1958 میں جاپان میں آنے والے اس طوفان سے بھی زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...