”نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان ایک پیچ پر ہیں کیونکہ انہوں نے سب کچھ۔۔۔“، ایازمیر کاحیران کن دعویٰ

”نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان ایک پیچ پر ہیں کیونکہ انہوں نے سب ...
”نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان ایک پیچ پر ہیں کیونکہ انہوں نے سب کچھ۔۔۔“، ایازمیر کاحیران کن دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ ایاز امیر نے کہاہے کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان ایک پیج پر ہیں کیونکہ دونوں کو پتہ ہے کہ ہم نے سب کچھ گنوا دیا ہے جبکہ باقی لوگوں کی اپنی اپنی مصلحتیں ہیں،حکومت کے ہاتھ پھول گئے ہیں اور مولانا فضل الرحمان تواس صورتحال کے مزے لے رہے ہونگے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ حکومت مہا نا اہلیاں دکھا رہی ہے اور بڑی بڑی تڑیاں لگا رہی ہے ، یہ کام پولیس کے لیول پر ہوتا ہے لیکن یہاں پر یہ لگتاہے کہ حکومت کے ہاتھ پھول گئے ہیں اور مولانا فضل الرحمان تواس صورتحال کے مزے لے رہے ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ مسئلہ سنجیدہ ہوگیا ہے ،بات آگے نکل چکی ہے اور حکومت کوسمجھ نہیں آرہی کہ کیا کرنا ہے ؟انہوں نے کہا کہ با ت یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن اسلام آباد میں مجمع بنا سکیں گے یا نہیں ، پھروہاں گدھا گاڑی لگتی ہے یا کنٹینر آتا ہے یہ بعد کی باتیں ہیں۔ حالات ایسے ہیں کہ ملک میں پہلی بار مولانا فضل الرحمن ان سب کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں جن کو بھی اس حکومت سے ڈر ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان ایک پیج پر ہیں کیونکہ دونوں کو پتہ ہے کہ ہم نے سب کچھ گنوا دیا ہے جبکہ باقی لوگوں کی اپنی اپنی مصلحتیں ہیں۔