سابق نگران وزیر اعلیٰ نے حالیہ ملکی سیاست میں کارفرما تین سیاسی عوامل بیان کردیئے

سابق نگران وزیر اعلیٰ نے حالیہ ملکی سیاست میں کارفرما تین سیاسی عوامل بیان ...
سابق نگران وزیر اعلیٰ نے حالیہ ملکی سیاست میں کارفرما تین سیاسی عوامل بیان کردیئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری نے کہاہے کہ اس وقت تین عوامل کار فرما ہیں ، ایک تو عمل وہ جو مولانا فضل الرحمان چلارہے ہیں کہ ہم اسلام آباد آئیں گے ، ایک پیپلز پارٹی اور ایک ن لیگ کاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ اس وقت تین عوامل کار فرما ہیں ، ایک تو عمل وہ جو مولانا فضل الرحمان چلارہے ہیں کہ ہم اسلام آباد آئیں گے ۔ ایک پراسس پیپلز پارٹی کا چل رہاہے جو مسلم لیگ ن سے زیادہ واضح ہے لیکن اس سے واضح نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی جے یو آئی کے دھرنے میں بیٹھے گی یانہیں بیٹھے گی ۔

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ تیسرا پراسس ن لیگ ہے جو ابھی تک کنفیوژن میں ہے اور یہ کنفیوژن آخری دن تک رہے گی اور پھر پتہ چلے گا کہ یہ ختم ہوتی ہے یا برقرار رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں ابھی ایک پراسس چل رہاہے اور صورتحال واضح نہیں ہورہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے واضح کردیا کہ دھرنے میں شرکت کی جائیگی توپھر بھی سارے لوگ شریک نہیں ہونگے ۔

مزید : قومی


loading...