”نوا ز شریف ملک کا نظام لپیٹنا چاہتے ہیں“، صحافی خاور گھمن نے وجہ بتادی

”نوا ز شریف ملک کا نظام لپیٹنا چاہتے ہیں“، صحافی خاور گھمن نے وجہ بتادی
”نوا ز شریف ملک کا نظام لپیٹنا چاہتے ہیں“، صحافی خاور گھمن نے وجہ بتادی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ نواز شریف ملک کا نظام لپیٹنا چاہتے ہیں اور اس کی وجہ ان کی تاحیات نااہلی ہے ، مریم نواز بھی سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ اگر عمران خان استعفیٰ دے دیتے ہیں تو آگے مولانا فضل الرحمان ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس کیا آپشز ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کو گھر بھجوانے سے ن لیگ یا پیپلز پارٹی کونسی عقلمندانہ سیاست کریںگی ، مولانا فضل الرحمان کے پاس تو کھونے کیلئے کچھ نہیں ہے لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس تو کھونے کیلئے بہت کچھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا گھڑمس ڈال دیا جائے کہ ملک کا نظام لپیٹ دیا جائے کیونکہ وہ خود تو تاحیات نااہل ہیں اور مریم نواز بھی سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے اگر آئندہ الیکشن ہوتے ہیں تو ان میں حصہ نہیں لے سکتیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...