دھرنے میں شمولیت کے مخالف ن لیگی رہنماﺅں کی رائے بڑی مضبوط تھی ، محمد زبیر کی تصدیق

دھرنے میں شمولیت کے مخالف ن لیگی رہنماﺅں کی رائے بڑی مضبوط تھی ، محمد زبیر کی ...
دھرنے میں شمولیت کے مخالف ن لیگی رہنماﺅں کی رائے بڑی مضبوط تھی ، محمد زبیر کی تصدیق

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ ن لیگ کے رہنماﺅں کی اکثریت دھرنے کے حق میں تھی لیکن جن لوگوں کی رائے تھی کہ دھرنے میں شامل نہیں ہونا چاہئے تو ان کے بھی رائے بڑی مضبوط تھی۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ اصولی طور پر فیصلہ ہوگیاہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شامل ہونگے ، ہم نے ہر شہر میں ان کے ساتھ ملناہے ۔انہوں نے کہا ن لیگ میں تین اجلاس ہوئے اور سب کی رائے لی گئی ، رہنماﺅں کی اکثریت دھرنے کے حق میں تھی لیکن جن لوگوں کی رائے تھی کہ دھرنے میں شامل نہیں ہونا چاہئے تو ان کے بھی رائے بڑی مضبوط تھی ، اسی فیصد لو گ دھرنے کے حق میں تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے ، ایشوز پر رہنماﺅں کی رائے مختلف ہوتی ہے ، نواز شریف نے ساری دنیا کے سامنے بتادیا کہ ن لیگ دھرنے میں شامل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ ہوا نہیں ہے اور وزرا کی گھبراہٹ دیکھی نہ جارہی اور جیسے جیسے دن گزرتے جائیں گے یہ گھبراہٹ مزید زیاد ہ ہوتی جائیگی۔

مزید : قومی


loading...