”مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر بندو ق رکھ کرچلانے والوں کو پتہ نہیں کہ ۔۔۔“، مشیر اطلاعات نے وارننگ دیدی

”مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر بندو ق رکھ کرچلانے والوں کو پتہ نہیں کہ ...
”مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر بندو ق رکھ کرچلانے والوں کو پتہ نہیں کہ ۔۔۔“، مشیر اطلاعات نے وارننگ دیدی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا طریقہ چاہتے ہیں کہ جس سے وہ جیل سے باہر آجائیں، مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر بندوق چلانے والوں کو پتہ نہیں ہے کہ ان کندھوں میں اتنی طاقت نہیں ہے ، یہ ذاتی قسم کا احتجاج ہے جوچوروں کوچھڑانے کیلئے ہورہاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کی صفوں میں جو ہلچل چل رہی ہے ، اس میں ہر کوئی اپنے طریقے سے سیاست کررہاہے اور ایک دوسرے کو دھوکہ دینے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ن لیگ کی صفوں میں کوئی جاسوس داخل نہیں کیا کیونکہ حکومت کوان کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ظل سبحانی کی طرف سے سب کوڈنڈے کے زور پر منوایا جارہاہے ،ن لیگ میں کنفیوژن اور انتشار ہے ، ن لیگ میں تین گروپ بنے ہوئے ہیں،شہباز شریف چھپتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیت یہ ہے کہ ن لیگ کے تین دھڑوں کا اپنا اپنا موقف ہے اور سب اپنے اپنے مفاد کے ساتھ جڑے ہیں، نواز شریف کوئی ایسا طریقہ چاہتے ہیں کہ جس سے وہ جیل سے باہر آجائیں ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر بندوق چلانے والوں کو پتہ نہیں ہے کہ ان کندھوں میں اتنی طاقت نہیں ہے ، یہ ذاتی قسم کا احتجاج ہے جوچوروں کوچھڑانے کیلئے ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں آئینی دائرے میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی ۔

مزید : قومی


loading...