وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کی تردیدکردی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کی تردیدکردی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کی تردیدکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم سعودی عرب اور ایران کے درمیان کوئی ثالث ہونے کا دعویٰ نہیں کررہے،ہم سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں کہ دو برادر ملکوں میں جو غلط فہمیاں ہیں ان کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے ؟
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران میں غلط فہمی دور کرنے کیلئے ضرور کردار ادا کرے گا ، یہ خطہ اب کسی اور چپلقش کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم افغانستان کی چپقلش کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور ایران کے درمیان کوئی ثالث ہونے کا دعویٰ نہیں کررہے ہم سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں کہ دو برادر ملکوں میں جو غلط فہمیاں ہیں ان کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے ۔؟
وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا پہلا مقصد یہ ہے کہ ہم جنگ کی طرف نہ جائیں اور معاملات کو مذاکرات سے حل کریں ، جنگ مسائل کاحل نہیں ہے ، جنگ سے امہ کا نقصان ہوگا اور پاکستان پر بھی اس کا اثر پڑے گا ،عالمی معیشت بھی متاثرہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نیک نیتی سے جارہے ہیں اور نشستیں ہونگی ، ماضی میں پاکستان نے ایسی کوئی خاص کوشش نہیں کی ، اس لئے اس پر کوئی زیادہ پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ مختلف ممالک کی مختلف خواہشات ہیں اور اعتماد کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرسکتاہے ، بہت سے ممالک ایسے ہیں جوچاہیں بھی تو یہ کردار ادا نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کامسئلہ 72سال پراناہے ، ن لیگ نے اپنے دور میں کبھی کشمیر کا نام بھی لیا تھا لیکن ہم نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اب بھارت کے اندر سے آوا ز آرہی ہے کہ نریندرا مودی کی پالیسی کامیاب نہیں ہوئی کیونکہ مودی نے تمام کشمیریوں کو یکجا کردیاہے ، وہ کشمیری جو ایک دوسرے کی بات سننے کیلئے تیار نہیں تھے ، اب ایک ہوگئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -