حکومت آزادی مارچ کی تشہیر خود کررہی ہے ، مولابخش چانڈیو کادعویٰ

حکومت آزادی مارچ کی تشہیر خود کررہی ہے ، مولابخش چانڈیو کادعویٰ
حکومت آزادی مارچ کی تشہیر خود کررہی ہے ، مولابخش چانڈیو کادعویٰ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیونے کہاہے کہ و زرا کی شکلیں بتا رہی ہیں کہ ان کے اقتدار کے خیمے اکھڑ چکے ہیں ، عمران خان کو نہ بلاول کی اردو سمجھ آتی ہے اور نہ انگریزی سمجھ آتی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیونے کہا کہ و زرا کی شکلیں بتا رہی ہیں کہ ان کے اقتدار کے خیمے اکھڑ چکے ہیں ، عمران خان کو نہ بلاول کی اردو سمجھ آتی ہے اور نہ انگریزی ، وہ جو زبان سمجھیں گے ، ان سے اس زبان سے بات کریں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ وزرا کی جانب سے جس طرح ردعمل دیا جارہاہے اور جس قسم کے بیانات جاری کئے جارہے ہیں، حکومت آزادی مارچ کی تشہیر خود کررہی ہے ۔

مزید : قومی


loading...