ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کی حمایت کیوں کررہی ہیں؟فواد چودھری نے وجہ بتادی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کی حمایت کیوں کررہی ہیں؟فواد چودھری ...
ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کی حمایت کیوں کررہی ہیں؟فواد چودھری نے وجہ بتادی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں، ان کے مفادات ملے ہوئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرا م ’جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھر ی نے کہا کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں، ان کے مفادات ملے ہوئے ہیں۔ یہ دھرنا اس لئے کررہے ہیں کہ نواز شریف ، مریم نواز اور آصف زرداری جیل میں ہیں ، ہم کہتے ہیں کہ اس کا آسان حل یہ ہے کہ نیب سے پلی باگین کریں اوررہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کو سیاست کرنی چاہئے لیکن ان کا عوامی بیانیہ کیاہے ؟ یہ کیا بات ہوئی کہ میرے ابو کوچھوڑ دواور میرے ابو کوچھوڑ دو؟انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صرف پچاس سیٹوں پر الیکشن لڑتی ہے لیکن حکومت گرانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

مزید : قومی


loading...