آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچتے ہی حکومت خود بخود ختم ہوجائیگی ، حافظ حمد اللہ کا دعویٰ

آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچتے ہی حکومت خود بخود ختم ہوجائیگی ، حافظ حمد ...
آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچتے ہی حکومت خود بخود ختم ہوجائیگی ، حافظ حمد اللہ کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جیسے ہی آزادی مارچ اسلام آباد پہنچے گا تحریک انصاف کی حکومت خود بخود ختم ہوجائیگی اور پہلے بھی یہ ہوچکاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ہم بقول فواد چودھری مفاد پرست خود غرض لوگ ہیں اور اقتدار کے بھوکے ہیں لیکن جن کو عمران خان چپڑاسی نہیں رکھتے تھے ، وہ ان کے دائیں طرف بیٹھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب فرشتوں کی حکومت ہے اور فرشتوں کی حکومت میں فاشسٹ کیا کررہے ہیں ؟
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں آدھے سے زیادہ وہ لوگ ہیں جو مشرف کے ساتھی ہیں اور پیپلز پارٹی کے ہیں۔آج تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی ، ایم کیو ایم والوں کی صفائیاں پیش کررہی ہے اور وسیم اکرم پلس کی صفائی پیش کی جارہی ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کاخاتمہ ہو اور شفاف الیکشن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی آزادی مارچ اسلام آباد پہنچے گا تحریک انصاف کی حکومت خود بخود ختم ہوجائیگی اور پہلے بھی یہ ہوچکاہے ۔

مزید :

قومی -