”اگرحکومت کہتی ہے کہ دود ھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں تو پھر حکومت کو۔۔۔“، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے خطرناک پیشگوئی کردی

”اگرحکومت کہتی ہے کہ دود ھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں تو پھر حکومت کو۔۔۔“، ...
”اگرحکومت کہتی ہے کہ دود ھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں تو پھر حکومت کو۔۔۔“، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے خطرناک پیشگوئی کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ اگر تحریک انصاف کہتی ہے کہ عوام خوشحال ہیں اور ملک میں دودھ اور شہر کی نہریں بہہ رہی ہیں تو پھر حکومت کو جوتے پڑیں ہی پڑیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ انڈیا نے کشمیر پر جو کچھ کیاہے ، تحریک انصاف کی حکومت سے قبل انڈیا کو یہ کرنے کی جرات کیوں نہیں ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سودا ہوا ہے ۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اس وقت لوگ بیروز گار ہیں اور پورے ملک کی رائے ہے کہ بیروزگاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کہتی ہے کہ عوام خوشحال ہیں اور ملک میں دودھ اور شہر کی نہریں بہہ رہی ہیں تو پھر حکومت کو جوتے پڑیں ہی پڑیں گے ۔

مزید : قومی


loading...