منال خان کو بھی سچا پیار مل گیا، برملا اظہار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ منال خان کو بھی سچا پیار مل گیا جس کا انہوں نے سوشل میڈیا پر برملا اظہار کردیا۔
اداکارہ منال خان نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے دل کھول کر تبصرے کیے گئے تاہم ایک کمنٹ نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ یہ کمنٹ احسن محسن اکرام کی جانب سے کیا گیا تھا۔
اداکار احسن محسن نے منال خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’آئی لو یو‘ جس کے جواب میں منال خان نے دل اور ہونٹوں کے اموجیز پوسٹ کیے جس پر مداحوں نے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ دونوں کا رشتہ آفیشل ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ مہینے پہلے بھی دونوں کے رشتے کے بارے میں خبریں سامنے آئی تھیں تاہم کسی نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی لیکن اب یہ فنکار جوڑی کھل کر سامنے آگئی ہے۔