ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
ستاروں کی پوزیشن میں خاطر خواہ تبدیلی حالات میں خوشخبری اور خوشگوار معاملات میں آپ کا ساتھ دے گی۔ آج دوپہر کے بعد ہی بہتری محسوس کریں گے۔


برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
ان حالات میں جلد بازی سے کام نہ لیں۔ آپ بہت بڑی غلطی کریں گے اور جو لوگ کل کے دوست تھے آج کے دشمن بن سکتے ہیں یہ خیال رہے۔


برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے بہت قریب ہے آپ کو ہر معاملے میں محتاط ہو کر چلنا ہوگا آپ کے راز دوسروں کے ساتھ بہت زیادہ ہیں۔


برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت آپ کی اہم ضرورت غیر متوقع انداز سے ان شاءاللہ ضرور پوری ہو گیا ور مالی طور پر اب خود کو مضبوط سمجھیں گے روز گار میں بہتری ہو سکتی ہے۔


برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ پاک پر مکمل بھروسہ رکھیں وہ آپ کو ان شاءاللہ ضرور اس مشکل سے نکال دے گا جس میں عرصہ دراز سے گرفتار تھے آج بڑا اہم دن ہے۔


برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جب توکل کم ہو تو حالات بھی ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں آج صرف (حسبنا اللہ و نعیم الوکیل) کا ورد کرتے ہوئے اپنے کام کو جاری رکھیں۔ کامیابی ہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ پاک کی آپ پر بڑی عنایت ہے آپ کو تھوڑی ٹھوکر لگتی ہے تو فوری واپسی کا راستہ اختیار کر لیتے ہیں۔ اب سیدھے راستے پر چلنا بڑی کامیابی ہے۔


برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے کا شکار ہیں جس سے نکلنا نا ممکن لگ رہا ہے تو وہ شکر ادا کرنے کی تیاری کریں مشکل بھاگ رہی ہے اور قسمت جاگ رہی ہے۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دل آپ کا اب پھر بے قابو ہو رہا ہے آپ کو وارننگ ہے فوری توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں اس طرح بے شمار مسائل سے بچ جائیں گے آج خاص طور پر۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ دل کی بات نہ مانیں بس جو تقدیر میں لکھا ہوا ہے اس پر آمین کریں راستے اس انداز سے کھلے لگے کہ آپک و اندازہ بھی نہیں ہوگا ان شاءاللہ۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
آج کا دن بڑا اہم اور آپ کے لئے کوئی اچھی خبر لایا ہے آپ کو اب مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کی امید اور ایک رکا ہوا کام بھی ہو سکتا ہے۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کچھ اضافی ذمہ داریک ا بوجھ سر پر آ سکتا ہے۔ آپ بالکل نہ گھبرائیں بس 786 مرتبہ بسم اللہ پڑھ لیا کریں۔ کام تو ایسے لگے گا جیسے خودبخود ہو رہے ہیں۔