کراچی میں اسلحے کی نمائش کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

کراچی میں اسلحے کی نمائش کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ
کراچی میں اسلحے کی نمائش کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن) شہر قائد کی پولیس نے اسلحے کی نمائش کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کے تحت جو افراد لائسنس یافتہ اسلحہ کے حامل ہوں گے وہ بھی عوامی مقامات پر اس کی نماش نہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

کراچی پولیس کے ترجمان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ شہری یا سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اسلحہ کی نمائشن پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق یہ اقدام عوام کے تحفظ کے لیے اٹھایا جار ہا ہے۔ کراچی پولیس کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون کی عمل داری اور پاسداری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -