ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم

  

  لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے جمیل سے3لاکھ 40 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، ڈیفنس بی میں ڈاکوؤں نے ظفر سے 2لاکھ 50ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان  کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے زمان سے گن پوائنٹ ہر 1لاکھ 35ہزار کی نقدی لوٹ لیے وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جاوید سے اسلحہ کے زور پر1لاکھ 75ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شادباغ میں ڈاکووں نے منور سے 1لاکھ، موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان لوٹ لیا سول لائن میں ڈاکوؤں نے ابراہیم سے50ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سفیان سے30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ مصطفی ٹاون اور گلبرگ کے علاقے سے گاڑیاں اور بھاٹی گیٹ، مغلپورہ اور رائیونڈ سٹی سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -