ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کی 605 کالز پر کارروائیاں 

 ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کی 605 کالز پر کارروائیاں 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 63ملزمان کے قبضہ سے 14موٹرسائیکلیں،11 موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمدکیں ایس پی راشد ہدایت نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصولہ تمام605کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لائے دوران پٹرولنگ ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 21پسٹلز، 3 پمپ ایکشن، 14 میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران 47بوتلیں شراب سمیت ہیروئن برآمد کی گئی شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے114افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ 1لاکھ80ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں، 3253 گاڑیوں اور 1لاکھ81ہزار284 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ 209موٹر سائیکلوں،  3 گاڑیوں اور311اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا جعلی نمبرپلیٹس والی02گاڑیوں اور06موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے  ون ویلنگ میں ملوث 44جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث02 افراد کو گرفتار کیاگیا ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ اشتہاری مجرم سمیت 106 عادی و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -