قصور، لین دین‘ز مین کے  تنا ز ع پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

قصور، لین دین‘ز مین کے  تنا ز ع پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

  

قصور (بیورورپورٹ)دو مختلف مقامات پر رقم لین دین اورز مین کے تنا ز ع پر ہونے والے جھگڑا میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بنگلا کمبواں قصور میں عبدالرحمان اور حمزہ کا رقم لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا اورحمزہ نے فائرنگ کرکے عبدالرحمان کو شدید زخمی کر ڈالا جبکہ دوسرا واقعہ نیو سٹی نور شاہ ولی روڈ پر پیش آیا جس میں زمین کے تنازعہ پر حاجی تنصیر اور نوید وغیرہ اپنی زرعی اراضی پر موجود تھے کہ ملزمان پرویز وغیرہ نے فائرنگ کرکے نوید کو شدید زخمی کر ڈالا زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -