تلونڈی،گراں فروشی پر جرمانے، متعدد پٹرول پمپ سیل

تلونڈی،گراں فروشی پر جرمانے، متعدد پٹرول پمپ سیل

  

تلونڈی (نامہ نگار)گراں فروشی،ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی پر تحصیل انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر تحصیل کونسل کے ہمراہ کریک ڈاؤن۔ہزاروں روپے جرمانے جبکہ متعدد پٹرول پمپ سیل کر دیے۔تفصیلات کے مطابق تلونڈی و گردونواح میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے چیف آفیسر تحصیل کونسل شہزاد اقبال قریشی کے ہمراہ کریک ڈاؤن کیا جس میں درجنوں دکانداروں کو گراں فروشی اور ناپ تول میں کمی پر ہزاروں روپے جرمانے کئے جبکہ کئی پٹرول پمپ پیمانہ کی کمی اور زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے پر سیل کر دئیے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عدنان بدر اور شہزاداقبال قریشی نے کہا کہ گراں فروش اور ملاوٹ مافیا قومی دشمن ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹیز میں صفائی کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ملازمین اپنا قبلہ درست کر کے عوامی خدمت جاری رکھیں،آفس سپرنٹنڈنٹ ادریس ڈوگر سرفراز احمد تنویر کرامت اور محمد مظہر بھی انکے ہمراہ تھے۔

مزید :

علاقائی -