گلبرک،کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی 

 گلبرک،کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، گلبرک کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق گلبرک کے علاقے ایف سی کالج کے قریب موٹرسائیکل سوار وسیم نامی نوجوان کٹی پتنگ کی ڈور ناک پر پھرنے کے باعث زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جسے ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق چوکی ایف سی کالج پولیس کو متاثرہ شہری کی جانب سے اندراج مقدمہ کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی درخواست موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مزید :

علاقائی -