ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے کہا کہ قیام امن اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے لاہور پولیس عملی اقدامات کر رہی ہے ایس پی ہیڈ کورارٹرز نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چہلم حضرت امام حسینؓاورعرس داتا گنج بخشؒ کے موقع پر سکیورٹی کے لئے پولیس لائنز سے بھی پولیس جوانوں کو ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا گیا چہلم و عرس کے موقع پر ڈرون کیمروں کی مدد سے نگرانی بھی کی گئی۔جمیل ظفر نے کہا کہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے 16ہزار سے زائد افسران و جوانوں کو ڈیوٹی پوائنٹس پر بروقت کھاناکی فراہمی یقینی بنائی گئی  انویسٹی گیشن ونگ کے 39 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے 82 جوانوں کی فائر پریکٹس کروائی گئی قبل ازیں لاہور پولیس کے مختلف ونگز میں تعینات 4600 سے زائدافسران و اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی جا چکی ہے۔گذشتہ ہفتے کے دوران جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 3715 جبکہ دیگر اضلاع کے 24 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیاگیا خواتین ملزمان کی مختلف عدالتوں میں پیشی کے دوران 66 لیڈیز پولیس اہلکاروں نے بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔شہر میں ہونے والے احتجاج سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 100 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔

مزید :

علاقائی -