ماڈل روڈز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں  

   ماڈل روڈز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابدنے ماڈل روڈز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں شر و ع کر وا دی سی ٹی او لاہور کا مہم کا جائزہ لینے کیلئے ماڈل روڈز کا وزٹ، ڈیوٹی پر موجود وارڈنز کو بریفنگ دی اور کہا کہ  صبر وتحمل کا دامن نہ چھوڑا جائے مہم کے دوران 1 لاکھ 11 ہزار 250 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ چالان جاری کئے گئے  لین لائن اور سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 10 ہزار 891 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی  ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 29 ہزار 171 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی کم عمر ڈرائیونگ پر 3111 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی کم عمر ڈرائیونگ پر 3008 موٹرسائیکلیں و گاڑیاں بند کروائی گئیں،کم عمر ڈرائیونگ پر 1325 والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروائے گئے سی ٹی او لاہور سید حماد عابدنے کہاکہ دو ہفتے آگاہی دینے کے بعد کارروائی کا آغاز کی گیا ہے، مال روڈ،  جیل روڈ،  فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور کینال روڈ سے کارروائی آغاز کیا گیا ہے، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں۔

مزید :

علاقائی -