منڈی بہاوالدین:بس اسٹینڈ کے باہر کھڑی گاڑیوں کو جرمانے

  منڈی بہاوالدین:بس اسٹینڈ کے باہر کھڑی گاڑیوں کو جرمانے

  

منڈی بہاوالدین(نمائندہ پاکستان)بس اسٹینڈ کے باہر گاڑیاں کھڑی کرکے سواریاں بٹھانے والوں کے خلاف انسپکٹر قمر عباس ٹریفک پولیس سیکٹر انچارج کا آپریشن، بس اسٹینڈ کے باہر کھڑی دو ہائی ایس ویگنوں کے ڈرائیورز کو دو ہزار روپے فی کس جرمانہ کردیا تفصیلات کے مطابق بس اسٹینڈ کے باہر گاڑیاں کھڑی کرکے سواریاں بٹھانے سے ٹریفک جام ہونے کی شکائت پر سیکٹر انچارج ٹریفک پولیس انسپکٹر قمر عباس نے بس اسٹینڈ کے باہر آپریشن کرتے ہوئے دو ہائی ایس ڈرائیوروں کو دو ہزار روپے فی کس جرمانہ کردیا اس موقع پر قمر عباس کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے تھوڑے مفاد کیلئے ٹریفک جام کرکے عوام کو شدید پریشان کرتے ہیں۔

 انہیں صرف بس اسٹینڈ کے اندر رہ کر سواریاں بٹھانے کا حکم ہے جب کہ یہ لوگ اپنی ہٹ درمی سے باز نہیں آتے اور بس اڈے سے باہر آکر پسنجر بٹھاتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے ان کو کئی بار وارننگ دی ہے لیکن یہ باز نہیں آتے ہیں اب انکو معافی نہیں ملے گی کوئی بھی گاڑی باہر کھڑی ہوئی اسکو جرمانے کے علاوہ بند بھی کردیا جائے گا۔۔

مزید :

علاقائی -