سوہدرہ: ٹیلرنگ شاپ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان، کپڑا جل کر راکھ
سوہدرہ(نامہ نگار)سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ سے ٹیلرنگ کی دوکان میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور کپڑے جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا اور مزید نقصان سے بچا لیا۔ تفصیل کے مطابق سوہدرہ لنک روڈ پر واقع عمر سلفی کی ٹیلرنگ کی دوکان میں سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ دوکان میں موجود جوکی مشینیں، پنکھے، سلے اور ان سلے کپڑے جن کی مالیت تقریباً ڈھائی لاکھ روپے بتائی جاتی ہے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
آگ رات تقریباً12بجے لگی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ عملہ کو اطلاع کی گئی جس نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔