فیروزوالہ، پولیس نے2ملزموں کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا

فیروزوالہ، پولیس نے2ملزموں کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)پولیس چوکی لبانوالہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں وفادار خان اور ناظم علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

ڈی ایس پی فیروزوالہ میاں خالد محمود کی ہدایت پر پولیس چوکی لبانوالہ کے انچارج محمد عارف نے دیگر عملے کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارکر گھوم پھر کر منشیات کا دھندہ کرنے والے دو ارکان اور تین افراد سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر محمد عارف نے محکمہ انہار کے عملے کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر نہری پانی چوری کرنے والے سات زمینداروں، ارشد، مجید، اکبر وغیرہ کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔

مزید :

علاقائی -