شہریوں کو درپیش مسائل کا بلا تاخیر حل اولین ترجیحات میں شامل،انعام غنی

شہریوں کو درپیش مسائل کا بلا تاخیر حل اولین ترجیحات میں شامل،انعام غنی

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا بلاتاخیر حل پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اسی لئے تمام آر پی اوز اور ڈ ی پی اوز اپنے زیر انتظام اضلاع میں ہر ماہ کی یکم تاریخ (پہلے ورکنگ ڈے)کو ضلعی اور تحصیل لیول پر کھلی کچہریوں کے باقاعدگی سے انعقاد کا سلسلہ شروع کریں جس میں شہریوں کی درخواستوں اور مسائل کا فی الفور حل بروقت اقدامات کے ذریعے بغیر کسی تاخیرترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے   انہوں نے مزیدکہاکہ ضلعی پولیس کی ٹیمیں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے قبل تاریخ، مقام اور جگہ کے متعلق لوگوں کی آگاہی کیلئے مقامی میڈیا اور کیبل نیٹ ورک کے ذریعے بھرپور آگاہی مہم چلائیں  انہوں نے مزیدکہاکہ پسماندہ اور دودراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے بروقت اور بلا تعطل انعقاد پر بطور خاص توجہ مرکوز رکھی جائے انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کے تمام متعلقہ یونٹس کے افسران و سٹاف کی کھلی کچہریوں میں موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ تمام کمانڈ افسران ذاتی طور پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے لوگوں کے مسائل کا حل یقینی بنا کر انہیں انصاف فراہم کریں انہوں نے مزیدکہاکہ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے تمام شہریوں کے کوائف اور انکی درخواستوں کا مکمل ریکارڈ باقاعدگی سے محفوظ کیا جائے اور مسئلہ اگر کسی دوسرے یا ملحقہ ضلع سے متعلق ہے تو باہمی کوارڈی نیشن اور انفارمیشن شئیرنگ سے مسئلے کو حل کرکے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے سی سی پی او لاہور سمیت صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو بذریعہ مراسلہ بھجواتے ہوئے ان پر من و عن عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے بلا تاخیر حل کیلئے مندرجہ بالا ہدایات پر عمل در آمد ہر صورت یقینی بناتے ہوئے ماہانہ پراگرس رپورٹس بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام کمانڈ افسران کو بھجوائے گئے مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ تمام ڈی پی اوز ماہانہ کچہری کے انعقاد سے قبل فالواپ میٹنگ میں پچھلی کچہری کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ ضرور لیں اور شہریوں کی جانب سے پیش کردہ تمام درخواستوں اور ان کے حل کیلئے ہونے والے اقدامات کو مانیٹر کریں۔ مراسلے میں مزیدکہاگیا ہے کہ کھلی کچہریوں میں ہونے والے تمام فیصلوں اور اعلانات پر من و عن عمل درآمد کروانا سپر وائزری افسران کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلا کر بروقت اقدامات افسران اپنی ذاتی نگرانی میں یقینی بنائیں۔۔ 

مزید :

علاقائی -