چنیوٹ: تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کے ملزمان گرفتار
چنیوٹ(نمائندہ پاکستان)تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق 25 ستمبر کو نذیر احمد نے تھانہ سٹی میں درخواست دی کہ اسکا بیٹا ظفر دو دن قبل گھر سے باہر نکلا تھا اور واپس نہ آیا ہے تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں 26 ستمبر کو مغوی کی تلاش کے دوران پولیس ٹیم کومغوی کے گھرکے قریب سے گلی سڑی نعش ملی جسکی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر نے ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تارڑ کی زیرنگرانی ایس ایچ او سٹی اسد عباس ایس آئی،اعجاز اصغر اے ایس آئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد اندھے قتل کے ملزمان کو ٹریس کرنے کی ہدایات جاری کیں۔پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے دو ہفتوں کے اندر اندھے قتل کے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔مقتول ظفرکو اسکے سگے بھائی مظہر، مقتول کی بیوی آمنہ نے ملکر قتل کردیا تھا مقتول کے بھائی مظہر کے اپنی بھابھی کیساتھ ناجائز تعلقات تھے مقتول کو گھر میں نشہ آور چیز دیکر بیہوش کیا گیاگلے پر چھری کے وارکرکے ماراگیانعش کو چھت پر لے جاکر کپڑے میں لپیٹ کر چھت سے نیچے پھینک دیا گیااور نعش کو جھاڑیوں وغیرہ سے چھپادیا گیا ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر نے پیشہ وارانہ طریقے سے جدید طریقہ تفتیش،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھا قتل ٹریس کرنے پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام دینے کا اعلان کیا۔