اوکاڑہ، روٹھی بیوی کے نہ ماننے پرنوجوان نے خودکشی کرلی

اوکاڑہ، روٹھی بیوی کے نہ ماننے پرنوجوان نے خودکشی کرلی

  

اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ روٹھ کر میکے آنے والی بیوی کومنانے کیلئے آئے نوجوان نے مبینہ طورپر خود کوفائرمارکر خودکشی کرلی، بیوی خاوند کے ساتھ جانے پرتیار نہ تھی  بتایاگیاہے کہ اسلم عرف سنی نوجوان کی بیوی گھریلو ناچاقی پر روٹھ کراپنے میکے اللہ داد کالونی اوکاڑہ آئی ہوئی تھی کہ گذشتہ روز اس کاخاوند اسلم عرف سنی اپنی بیوی کومنانے اپنے سسرال آیا مگراس کی بیوی اس کے ساتھ جانے کوتیار نہ ہوئی جس پر اسلم عرف سنی نے دلبرداشتہ ہوکر سسرال کے گھر میں ہی خود کوفائر مارکر خودکشی کرلی، تاہم مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اسلم نے اپنی بیوی کنزا سرفراز دختر سرفراز کوزبانی طلاق دے رکھی تھی،جس نے کنزا کے گھر آکر خود کوگولی مارکر زندگی کاخاتمہ کیاہے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ بی ڈویژن موقع پر پہنچ گئی ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی پولیس وقوعہ کی تفتیش کررہی ہے، بعداز تفتیش اصل حقائق سامنے آئینگے۔

مزید :

علاقائی -