پاکپتن، ساہیوال روڈ پر جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

  پاکپتن، ساہیوال روڈ پر جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

  

پاکپتن (نمائندہ پاکستان)ساہیوال روڈ پر اتفاق شوگر ملز کے قریب ایک فیکٹری میں جعلی کھاد فیکٹری پکڑی گئی بھاری مقدار میں جعلی کھاد بر آمد کر لی گئی محکمہ زراعت کے افسران ریاض اور اسلم نے ملی بھگت کر کے فیکٹری مالک کے نام مقدمہ درج نہیں کرایا تفصیلات کے مطابق سیٹزن پورٹل پر شکائت کے بعد محکمہ زراعت کے افسران ریاض اور اسلم کی سر براہی میں پولیس کے ہمراہ جعلی ڈی اے پی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں جعلی ڈی اے پی کھاد بر آمد کر لی اور قانونی کاروائی میں فیکٹری کے مالکان کو شامل نہیں کیا بلکہ مبینہ ملی بھگت سے اُن افراد کو مقدمہ میں شامل کر دیا جو فیکٹری مالکان کو جانتے نہیں اور موقع سے پکڑے گئے افراد کو بھی چھوڑ دیا۔

مزید :

علاقائی -