فیروزوالہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)فیکٹری ایریا،فیروزوالہ، شرقپور، مریدکے، اور سٹی اے اور بی ڈویژن کے علاقہ میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکوؤں کی لوٹ مار شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ڈاکوؤں نے زاہد ٹاؤن میں سیف علی کے گھر داخل ہو کر دو لاکھ روپے کی رقم اور زیورات لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے علی حسن کی موبائل شاپ میں داخل ہو کر نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔ بھلے ڈسنوال میں ڈاکوؤں نے محمد عمران کے گھر داخل ہو کر چار لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے۔ حیدر علی روڈ پر ڈاکوؤں نے محمد عرفان سے موٹر سائیکل، نقدی چھین لی، نارنگ میں ڈاکوؤں نے ارشد راہگیر کو روک کر لوٹ لیا نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے چوروں نے چٹھہ کالونی میں فاروق کے گھر داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی لوٹ کر لے گئے۔
چوروں نے قلعہ ستار شاہ میں شوکت علی کی دکان میں داخل ہو کر دو لاکھ اسی ہزار روپے کی رقم او ر دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ شرقپور میں چوروں نے محمد احسان کے گھر داخل ہو کر اس کی بیٹی کے جہیز کا سامان اور بارہ لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی چوری کرکے لے گئے۔مریدکے میں ڈاکوؤں نے دو موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔