کورونا سے مزید 12افراد جاں بحق، کراچی،اسلام آباد،آزاد کشمیر میں منی سمارٹ لاک ڈاؤن، 2سکول 32ریسٹورنٹ اور 47دکانیں سیل

کورونا سے مزید 12افراد جاں بحق، کراچی،اسلام آباد،آزاد کشمیر میں منی سمارٹ ...

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)  وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی سمارٹ لاک ڈان دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا  کہ کورونا کیسز کی 6 ہفتے اوسط قومی سطح پر پوزیٹیویٹی 2 سے کم رہنے کے بعد پچھلے ہفتے 2 فیصدسے زیادہ رہی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی، ا سلا م آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لوک ڈان دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ اسلام آباد میں کورونا پھیلنے کے خدشات کے سبب تین سیکٹرز کی مختلف گلیاں سیل کر دی گئیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوسکول، 32 ریسٹورنٹس اور47 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ تین سیکٹروں میں سمارٹ لا ک ڈئاون لگا دیا گیا، سیکٹر جی 10/4، گلی نمبر 38،44،45،46،47 اور 48 کو سیل کر دیا گیا، مراسلے کے مطابق سیکٹر آئی 8/2 کی گلی نمبر 25 اور 29 کو سیل کیا گیا ہے جبکہ سیکٹر جی 9/ 4 کی 85، 89 نمبرگلیاں بھی سیل کی گئی ہیں، ان علاقوں سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، بروقت لاک ڈاون سے کورونا کیسز کے پھیلاو میں کمی لائی جا سکتی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے، سیکٹر جی 11 ٹو اور جی 7 تھری کے دو سکولز سیل کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے 32 ریسٹورینٹس کو سیل کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والی 47 دْکانیں اور ایک ورکشاپ بھی سیل کی گئی ہیں۔ 17 شادی ہالز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ مختلف کاروباری مراکز کو 78 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے،مریضوں کی تعداد 8 ہزار 904 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ12افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 18 ہزار 932 ہوگئی۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11185 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 5 مریض جاں بحق ہوئے۔203 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔100687  کورونا مریضوں میں سے 96561 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں 13 لاکھ 63 ہزار 398کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں منی لاک ڈاؤن کیے جارہے ہیں، مائیکرو یا منی لاک ڈاؤن کا مقصد وبا کو کنٹرول کرناہے۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ چندہفتوں میں کوروناکے مریضوں میں اضافہ ہواہے تاہم پاکستان میں تعدادایسی نہیں بڑھی جیسے دوسرے ممالک میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوروناکیسزگزشتہ چندہفتوں میں بڑھے ہیں اگر چنددن کاموازنہ کریں توکورونامریضوں میں اضافہ ہورہاہے، کوروناوائرس رنگ ونسل اورمذہب کی تفریق نہیں کرتا، کوروناوائرس یہ تفریق بھی نہیں کرتاکہ آپ کیوں جمع ہوئے۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہ اکہ احتیاط ہی ہماراپاس ایساراستہ ہے کہ کورونا کو روکا جا سکتا ہے، شادی ہال سے متعلق بھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، لوگوں کوبھی فعال کردار ادا کرنا ہو گا اور احتیاط کرناہوگی۔پنجاب میں کورونا وباء   کی نئی لہر کے مقابلہ کیلئے لاہور پولیس پرعزم  ہے۔ سی سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بتایا کہ   پنجاب میں کورونا وباء   کے خطرات بڑھ گئے، کیسز اور اموات میں ہوشربا اضافہ کورونا وباء  کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے، سربراہ لاہور پولیس عمر شیخ کی طرف سے تمام فیلڈ افسران کو احکامات جاری کر دئیے، لاہور پولیس، محکمہ ہیلتھ اور ڈی سی آفس کی ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کرے گی، شادی ہالز سمیت تمام اجتماعات والی جگہوں پر سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔    

کورونا ہلاکتیں 

لندن، واشنگٹن،تہران (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد3کروڑ71لاکھ 5ہزار925تک پہنچ گئی ہے، امریکہ77لاکھ17ہزار 932مصدقہ کیسز کیساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت69لاکھ79ہزار423مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے اوربرازیل50لاکھ55ہزار888مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس میں 12لاکھ 78 ہزار 245 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ 2ہزار 747جبکہ ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8لاکھ83ہزار882تک پہنچ گئی ہے۔ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8لاکھ 61ہزار112اور پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8لاکھ 46ہزار 88جبکہ میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8لاکھ 14ہزار328تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد91ہزار305ہوگئی ہے۔جرمن دارالحکومت برلن کے شہریوں کو ستر برس کے دوران پہلی مرتبہ رات کے کرفیو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برلن اور فرینکفرٹ کیساتھ ساتھ اب مغربی شہر کولون میں بھی کورونا وبا کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ برلن کے شہریوں کیلئے گزشتہ ستر برس میں پہلی مرتبہ رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ نصف شب سے کچھ دیر پہلے دکانیں بند ہو گئیں، بار اور ریستوران بھی ویران ہو گئے۔اب کی بار اس کرفیو کا سبب کورونا وائرس ہے۔ برلن کے کئی علاقوں میں سات روز کے دوران فی ایک لاکھ آبادی میں 50 سے زائد کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آنے کے بعد حکومت نے سخت اقدامات متعا ر ف کرانے کا فیصلہ کیا۔رات کے کرفیو کا آغاز شب 11بجے اور اختتام صبح 6 بجے ہو گا۔ ابتدائی طور پر یہ کرفیو اس ماہ کے آخر تک نافذ کیا گیا ہے ایران میں کورونا کیسز پانچ لاکھ کے قریب پہنچ گئے، کیسز بڑھنے پر دارالحکومت تہران میں ماسک لگانے کی پابندی لازمی کر دی گئی، خلاف ورزی پر 5 لاکھ ایرانی ریال جرمانہ ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پابندی کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کو اپنی بیماری سے متعلق دوست احباب اور دفتری ساتھیوں کو آگاہ کرنا بھی لازمی ہوگا اور جو ایسا نہیں کرے گا اس پر 20 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ کیسز بڑھنے پر تہران میں اسکول، مساجد، ریستوران، کاروبار تین اکتوبر سے ایک ہفتے کے لیے بند کیے گئے تھے، کیسز میں مسلسل اضافے پر گذشتہ روز تہران کے لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی تھی۔ایران میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ اور اموات اٹھائیس ہزار سے زائد ہیں۔اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 12 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 1794 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کا شکار ہونیوالے 860 مریضوں کی زندگی خطرے میں ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کیدوران کرونا کے شبے میں 24 ہزار 727 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 1794 کے ٹیسٹ مثبت آئے۔فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 27 ہزار کے قریب کیسز سامنے آنے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فرانسیسی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کیئے گئے اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار فرانس میں ایک دن میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی۔فرانسیسی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 896 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 7 لاکھ 18 ہزار 873 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 637 ہو گئیسعودی عرب میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی(طبی مرکز)نے کروناوائرس کے پیش نظر ریستوران کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے ریستوران انتظامیہ اور وزیٹرز کو کرونا سے بچا کے لیے خصوصی مشورے دیے جس پر عمل کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریستوران انتظامیہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائے گی اور ریسٹورنٹ آنے والے شہریوں (وزیٹرز)کو بھی مشوروں پر عمل کرنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر جرمانے بھی ممکن ہیں۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ریستوران ویٹرز اور وزیٹرز ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں، انجان افراد کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر نہ بیٹھیں، سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں۔

کورونا انٹرنیشنل

مزید :

صفحہ اول -