پنجاب اسمبلی کا اجلاسٓٓٓٓآج ہوگا

  پنجاب اسمبلی کا اجلاسٓٓٓٓآج ہوگا

  

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کااجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج (پیر) دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ایجنڈے پر محکمہ  مواصلات و تعمیرات کے سوالات پوچھے جائیں گے۔ حکومت کی طرف سے پنجاب انفیکشیز ڈزیز(تدارک و کنٹرول) ترمیمی آرڈیننس اورشوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی آرڈیننس پیش کئے جائیں گے۔پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل اورسٹیمپ ترمیمی بل ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پرائس کنٹرول اور امن و امان کی صورتحال پر عام بحث جاری رہے گی۔

پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -