کراچی، ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ واپس 

  کراچی، ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ واپس 

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن واپس لے لیا، قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سفارش پر اتوار کی دوپہر دو بجے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ یہ پابندی کراچی میں بگڑتی ہوئی امن امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے اعلی حکام کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا حکم نامہ واپس لینے اور نظر ثانی شدہ حکم نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حکام کی ہدایت کے بعد محکمہ داخلہ کے حکام کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا اور دوسرے اجلاس میں فیصلے پر نظر ثانی کی گئی۔ڈبل سواری پر پابندی مولانا عادل کو ڈرائیور سمیت شہید کئے جانے کے واقعہ کے بعد شہر عائد کی گئی تھی۔

فیصلہ واپس

مزید :

صفحہ اول -