رائیونڈ میں اہم اجلاس،16اکتوبر کے جلسے کی حکمت عملی طے،سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت ہوگیا:مریم نواز

رائیونڈ میں اہم اجلاس،16اکتوبر کے جلسے کی حکمت عملی طے،سلیکٹڈ حکومت کے جانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مانانوالہ،شیخو پورہ،گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے جمہوریت کی بالا دستی اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب بائیس کروڑ عوام کا نعرہ بن چکا ہے سولہ اکتوبر گوجرانوالہ کا جلسہ پی ڈی ایم رہنماؤں کی خصوصی شرکت سے تاریخ ساز جلسہ بن جائے گا۔پی ڈی ایم میں انتشار پھیلانے کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے مانانو الہ سے ن لیگ کے گوجرانوالہ جلسہ کے حوالے سے آئے وفد جس میں سردار محمد عرفان ڈوگر۔ایم این اے۔چوہدری محمود الحق ایم پی اے۔میاں عبدالروف ایم پی اے سے ملاقا ت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت ریاستی اداروں کے پیچھے چھپنے کی نام کوشش کر رہی ہے حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود گوجرانوالہ سولہ اکتوبر کا جلسہ تاریخ ساز جلسہ ہو گا جس میں پی ڈی ایم کے رہنما بھی خطاب کریں گے سلیکٹڈ حکومت کو آپنے ارد گرد بیٹھے چور نظر نہیں آرہے ہیں صرف اپوزیشن کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کیلئے تمام حربے استعمال کئے جارہے ہیں مگر ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اب حقیقی جمہوریت کی بالا دستی اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بائیس کروڑ عوام کا نعرہ بن چکا ہے جو نالائق حکومت سے اب نجات کا وقت ہوا چاہتا ہے۔اپنے مقرر کردہ کمیشن میں چینی چور ثابت ہونیوالے جہانگیر ترین کو جہاز میں بٹھا کر بیرون ملک روانہ کر دیا اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیئے خسرو پرویز کی وزارت تبدیل کر دی گئی سلیکٹڈ حکومت کے اپنے میڈیکل بورڈ کی رپور ٹوں پر نواز شریف بیرون ملک علاج کیلئے گئے مگر اب حکومت میاں نواز شریف کی بیماری کے پیچھے چھپ کر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، در یں اثنا مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشر یف اور مر کزی نائب صدر مر یم نواز میں اپوزیشن کے احتجاجی جلسوں کے معاملے پر مکمل رابطے کر لئے ہیں جبکہ مر یم نوازشر یف نے اتوار کے روز رائے ونڈ میں 2گھنٹے سے زائد مشاورتی بیٹھک میں 16اکتوبر سمیت دیگر جلسوں کیلئے حکمت عملی بنا لی۔ مر یم نواز شر یف لند ن میں علاج کے لیے موجود اپنے والد اور پارٹی قائدنوازشر یف سے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کے حوالے سے مشاورت کے لیے مکمل رابطے میں ہیں اور انکو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ہونیوالے رابطوں اور پارٹی معاملات کے بارے میں روزانہ کی بنیادوں پر آگا ہ کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف اتوار کے روز رائے ونڈ جاتی امراء میں  نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، قائد مسلم لیگ(ن)میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر، صدرمسلم لیگ(ن)پنجاب رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب سمیت پارٹی کے مر کزی اور صوبائی قائدین بھی شر یک ہوئے ہیں اجلاس میں احتجاجی جلسوں سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے آئندہ کہ حکمت عملی تیار کی گئی اور مر یم نواز شر یف نے کہا کہ حکومت کو سمجھ آچکی ہے عوام اپوزیشن جماعتوں کیساتھ کھڑی ہے اور اب حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں عوام کے دلوں میں نوازشر یف کی محبت دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی۔ 
مریم نواز


گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں 16اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کیلئے لگائے گئے استقبالیہ بینرز ضلعی انتظامیہ نے اتروا دیے۔ فوکل پرسن برائے جلسہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی اکبرنے کہا ہے شہر میں سیاسی پارٹیوں کے بینرز لگانے پر 3 ماہ سے پابندی عائد ہے، اس لیے بینرز اتارے گئے ہیں۔دوسری جانب ن لیگ سے نکالے گئے ممبر پنجاب اسمبلی اشرف انصاری اور تحریک انصاف کے رہنما یونس انصاری کے ناموں کے بینرز اب بھی آویزاں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ نے بینرز اتارے جانے کو اوچھے ہتھکنڈے قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بینرز صرف ن لیگ کے اتارے جارہے ہیں،اگر بینرز پر کوئی ٹیکس ہے تو ہم ٹیکس دینے کو بھی تیار ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ بینرز یا ہورڈنگز میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو فیس دے کر ہی لگائے جاسکتے ہیں، اپوزیشن مفت خوری والی عادتیں بدل لے۔
بینرز پوسٹرز

مزید :

صفحہ اول -